خلیجی ملک نے پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

منامہ (نیوزڈیسک) خلیجی ملک نے پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی، پاکستانیوں کو بحرین کا ویزہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا، خلیجی ملک میں موجود پاکستانیوں کو بھی بحرینی پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ملک بحرین کی جانب سے پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دیے جانے کی اطلاعات

موصول ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خاصا شور مچایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بحرین کی جانب سے کسی بھی پاکستانی شخص یا کمپنی کو بحرینی ویزوں کا اجراء نہیں کیا جا رہا۔ پاکستانی کمپنیوں کو بحرین کے ویزے حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بحرین کی جانب سے ویزے کے حصول کیلئے پاکستانیوں کی تمام درخواستیں مسترد کی جا رہی ہیں۔ بحرین کی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کو ایسے سلوک کا نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی وضاحت نہیں کی گئی۔ دوسری جانب بحرین میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے بھی شکایات کے انبار لگائے گئے ہیں۔ بحرین میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بحرین کی پولیس انہیں ہراساں کر رہی ہے۔ بحرین کی پولیس کی جانب سے پاکستانیوں کو پولیس اسٹیشن طلب کرکے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ جبکہ پاکستانیوں کی شناخت کی تصدیق کیلئے انہیں تھمب ویری فیکیشن کے عمل سے بھی گزارا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں