سرکاری ملازمت کے خواہش مند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،حُکومت نے شاندار اعلان کر دیا

کراچی :40سال سے بھی زائد عمر کے امیدوار نوکری کےلیے اہل ہوں گے۔ سندھ میں سرکاری ملازمت کےامیدواروں کےلیے عمر کی حد میں15سال کی رعایت کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں سرکاری ملازمت حاصل کرنے کی مقررہ عمر 30 برس تھی تاہم اب حکومت کی منظوری کے بعد اب خواہش مند 45 برس کی عمر تک ملازمت حاصل کرنے کی درخواست دے سکتا ہے۔
حکومت سندھ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت کر دی ہے۔
40 سال سے بھی زائد عمر کے امیدوار نوکری کےلیے اہل ہوں گے تاہم عمر کی رعایت پولیس اور پبلک سروس کمیشن کی ملازمت کےلیے نہیں ہوگی۔صوبائی حکومت نے آج سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے لیے عائد کی جانے والی مدت کو 15 سال بڑھانے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے والے خواہش مند افراد کو 15 سال تک کی چھوٹ ہوگی، تاہم اس کا اطلاق محکمہ پولیس،، پبلک سروس کمیشن اور مخصوص اداروں پر نہیں ہوگا۔نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سول سروس رول 1974 کی شق 12 کے تحت قانون کی منظوری دی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں