یہ ملک اب کرکٹ نہیں کھیل سکے گا۔۔۔آئی سی سی نے بڑے ملک کی رکنیت ختم کر دی

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے امریکہ میں کرکٹ کے فروغ میں ناکامی پر امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت ختم کرنے پر غور شروع کردیا، اس حوالے سے ورلڈ گورننگ باڈی حتمی فیصلہ جون میں اپنے اجلاس میں کرے گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکن کرکٹ ایسوسی ایشن ملک میں کرکٹ کو پھیلانے کی کوششیں کرنے میں ناکام رہی۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈس نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے اس قرارداد کو منظور کرنا آسان فیصلہ نہیں تھا کیونکہ گزشتہ دو سال کے عرصے میں ہماری یہی کوشش رہی کہ امریکہ میں کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کافی عرصے کی محنت اور وسائل لگانے کے باوجود امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کے عدم تعاون کے سبب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکہ میں کرکٹ کا فروغ ممکن نہیں اس لئے ہم نے یہ سخت فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2015ء میں بھی امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل کر دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں