پاکستانیوں کی پسندیدہ نوجوان گلوکارہ کو گرفتار کر لیا گیا

پشاورمعروف گلوکارہ منیبہ شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے بلیک میلنگ کی شکایات پر پشتو گلوکارہ و ڈانسر منیبہ شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے شہری کو بلیک میل کرنے والی پشتو گلوکارہ اور ڈانسر منیبہ شاہ کو گرفتار کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق پشتو گلوکارہ منیبہ شاہ کے خلاف شکایات پر کارروائی کی گئی، ملزمہ نے فیس بک کی جعلی آئی ڈی بنائی ہوئی تھی جس سے لڑکیوں کی تصویریں شیر کرتی تھی۔ ایف آئی اے کے افسر جہانگیر شہزاد کے مطابق گلوکارہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں