سونالے بندرے ، عرفان خان کے بعد اداکارہ شردھا کپور خطرناک بیماری کا شکار ، مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور ڈینگی بخار کی شکار ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور سائنا نہوال کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک اُنکی طبیعت خراب ہوئی جس پر ان کی شوٹنگز ملتوی کر دی گئیںاداکارہ نے ہدایتکار امول گپتا کو اپنی بگڑتی طبیعت کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد انہیں نئی دہلی

کے ایک ہسپتال میں معائنے کیلئے لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مرض کی تشخیص کیلئے خون ٹیسٹ کیا جس کی رپورٹ آئی تو معلوم ہوا کہ شردھا کوڈینگی بخار ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر نے شردھا کپور کو مستقل آرام کرنے کا مشورہ دیا جس کی روشنی میں ہدایتکار نے فلم کی شوٹنگ کو کچھ روز کیلئے روک دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں