پاک چین دوستی زندہ باد، چین نے پا کستانیو ں بڑی خو شخبری سنا دی

بیجنگ(نیوز ڈیسک ) چین کی حکومت، یونیورسٹیوں، مقامی حکومتوں اورکمپنیوں نے تعلیمی سال2018-19کیلئے ایک ہزارسے زائد پاکستانی طالب علموں کو وظائف جاری کردیئے ۔۔چین کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس وقت چین کی یونیورسٹیوں اورتعلیمی اداروں میں 22 ہزارسے زیادہ پاکستانی طالبعلم تعلیم حاصل کررہے ہیں۔۔چین میں غیرملکی طالبعلموں کے حوالے سے پاکستان سرفہرست ہے۔پاکستانی طالب علم چینی تاریخ، ثقافت، طب، انفارمیشن ٹیکنالوجی،، ماحولیاتی سائنسز، چینی زبان اوربین الاقوامی اقتصادیات اورتجارت کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔گزشتہ سال کے دوران چین نے 7 ہزارپاکستانی طالب علموں کیلئے وظائف جاری کئے۔۔چین کے ایک سینئر حکومتی اہلکار نے بتایا کہ یہ طالبعلم اپنے خاندان اورملک کیلئے باعث فخر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں