“میں مقدمہ واپس لینے کو تیار ہوں اگر تم مجھ سے ۔۔۔۔ ” اداکارہ پریتی زنٹا نے جنسی ہراسگی کے کیس کو ختم کر نے کیلئے انوکھی شرط رکھ دی

ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ کی ڈمپل کوئین 43 سالہ اداکارہ پریتی زنٹا معافی مانگنے کی شرط پر 4 سال قبل 2014 میں اپنے سابق دوست اورانڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی اپنی کرکٹ ٹیم کنگز الیون پنجاب کے شریک مالک کے خلاف دائر کیا گیا جنسی طور ہراساں کیے جانے کا مقدمہ واپس لینے کو تیار ہوگئی ہیں۔ خیال رہے کہ اپنے دوست نیس واڈیا کے خلاف

4 سال قبل چھیڑ چھاڑ، دست درازی اور ہراساں کرنے کی شکایت درج کروائی تھی۔ اس شکایت میں اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ نیس واڈیا نے ان کے ساتھ ممبئی کے وانکھینڈے اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کی میچ کے دوران 30 مئی 2014 کو بدتمیزی اور چھیڑ چھاڑ کی۔ اداکارہ کا دعویٰ تھا کہ نیس واڈیا نے ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں نامناسب گالیاں بھی دیں۔ بعد ازاں پریتی زنٹا نے رواں برس فروری میں نیس واڈیا کے خلاف اسی کیس کی چارج شیٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔ اداکارہ نے نیس واڈیا کے خلاف 500 صفحات پر مبنی چارج شیٹ ممبئی میٹروپولیٹن کورٹس کی ’ایسپلاندے کورٹ‘ میں پیش کی تھی۔ چارج شیٹ جمع ہونے کے فوری بعد نیس واڈیا نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض اپنی ضمانت بھی کروالی تھی۔ اگرچہ نیس واڈیا نے شروع دن سے ہی پریتی زنٹا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں