اس شخص نے درجنوں لڑکیوں کیساتھ غیر اخلاقی حرکت کی ہے اور اب یہ ۔۔۔! معروف اینکر پرسن رابعہ انعم کس بڑی شخصیت کیخلاف بول پڑیں ، بڑ اانکشا ف کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی معروف سینئر اینکر پرسن نے ایسا ٹویٹ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا ۔ معروف اینکررابعہ انعم نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں لکھا کہ ’’ ایک سوشل میڈیا پرسنیلٹی جس کا انہوں نے نام نہیں لکھا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے درجنوں لڑکیوں کیساتھ غیر اخلاقی حرکت کی ہے اور کئی لڑکیوں کو ہراساں بھی کیا ہے ، ان درجنوں لڑکیوں کیساتھ غیر

اخلاقی حرکت کے بعد انہیں ہر روز بلیک میل اور دھمکا رہا ہے کہ وہ اس کیخلاف آواز نہ اٹھائیں ۔ معروف اینکر رابعہ انعم نے کہا ہے کہ ان لڑکیوں نے مجھ سے مدد مانگی ہے ۔ رابعہ انعم ان لڑکیوں کی مدد کیلئے معروف سوشل میڈیا پرسنیلٹی کیخلاف بول اٹھیں ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ ہر لڑکی کے پاس ان کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں مگر وہ عوامی سطح پر آکر بولنے ڈے گھبرا رہیں کیونکہ عوام کیا کہے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں