دنیا مطلب کی ہے،پیسے دینے کیلئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر کیا شرائط عائد کیں؟جس پر انکارکردیاگیا، اعلیٰ سرکاری عہدیدار کے سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں پنجاب میں پی ٹی آئی کے 12 ارکان صوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جن شرائط پر ہمیں پیسے دے رہے تھے ہم ان شرائط پر پیسے نہیں لے سکتے تھے وزیراعظم عمران خان کو شہباز شریف کو پرو ڈکشن آرڈر پر کوئی اعتراض نہیں ہے منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں پنجاب میں 12 ارکان

صوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا ہو سکتا ہے کہ ن لیگ کو ووٹ دینے والوں میں پارٹی میں شامل ہونے والے کچھ آزاد ارکان بھی ہوں دنیا مطلب کی ہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے جن شرائط پرپیسے مل رہے تھے ہم ان شرائط پر پیسے نہیں لے سکتے تھے ہم نے اپنے اسٹریٹجک اور اکنامک مفادات کو دیکھا ہمیں نہ چاہتے ہوئے بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر شہبا زشریف کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو بلا رہے ہیں وزیراعظم کو شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ نجی ٹی وی ’’ آج نیوز ‘‘ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ’’ ہم نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بات کی ہے لیکن جن شرائط پر وہ پیسے دے رہے تھے ہم ان پر نہیں لے سکتے تھے ، ہم نے اپنے سٹریٹجک اور اکنامک انٹرسٹس کو دیکھنا ہے اور نا چاہتے ہوئے بھی ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑاہے۔ان کا کہناتھا کہ دنیا مطلب کی ہے اور کوئی کسی پر کوئی احسان نہیں کرے گا ، نہ وہ ہم پر احسان کریں گے نہ ہی ہم ان پر احسان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں