قا نو ن ہو تو پھر ایسا ، تجاوزات کے خلاف آپریشن عمران خان کی والدہ کی قبر کا احاطہ بھی مسمار کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے میاں میر قبرستان میں تجاوزات کے زمرے میں آنے والا وزیر اعظم عمران خان کی والدہ کی قبر کا احاطہ مسمار کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 2 اکتوبر سے پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کررکھا ہے ۔اس آپریشن کے نتیجے میں

ہزاروں کنال قیمتی اراضی کو واگزار کروا لیا گیا ہے۔اس آپریشن کی زد میں اب تک منشا بم اور افضل کھوکھر جیسی تگڑی شخصیات آچکی ہیں۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان بھی تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن کے متاثرین میں شامل ہو گئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے میاں میر قبرستان کے احاطے میں موجود تمام تجاوزات کو مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔گزشتہ روز لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے لاہور کے میاں میر قبرستان میں تجاوازات کے خلاف آپریشن کیا۔اس دوران وزیر اعظم عمران خان کے خاندان کے لیے مختص احاطے بھی تجاوزات کے زمرے میں آئے۔تاہم ضلعی انتظامیہ نے بلا امتیاز آپریشن کرتے ہوئے اس احاطے کو بھی مسمار کر دیا۔اس احاطے میں وزیر اعظم عمران خان کی والدہ شوکت خانم سمیت متعدد رشتہ داروں کی قبریں موجود تھیں۔اس کے علاوہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے رشتہ داروں کا احاطہ بھی مسمار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں