شریف برادران کو بڑا جھٹکا۔۔ن لیگ کے اہم ترین رہنما نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا کیونکہ۔۔

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تر جمان ملک احمد خان نے کہاہے کہ وال سٹریٹ جنرل میں کوئی سٹوری چھپتی ہے جس میں تین لوگوں کے نام لئے جاتے ہیں جو یہ الزام لگاتے ہیں کہ ہم نے شہبازشریف کودوارب روپے کی پیشکش کی تھی کہ وہ کے الیکٹرک کی فروخت کیلئے معاونت کریں تو یہ میرے لئے بڑی صدمہ دینے والی خبر ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم کو اس رپورٹ پر اعتراض ہے تو ہم اس پر قانونی نوٹس بھیجیں گے اور ہم کوعدالت میں جانا چاہئے لیکن اگر عدالت میں نہیں جاتے

تو مجھے پھر اس پر اعتراض ہے ، اگر وال سٹریٹ جنرل کو قانونی نوٹس نہیں بھیجا جاتا تو پھر میرے پاس ن لیگ کا دفاع کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شہبازشریف سے ر ومانس ہے اور ان پر بہت زیادہ اعتماد ہے اور اگر میرا بت ٹوٹے گا تو میں اپنے عہدے سے استعفی دیدوں گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ا س وقت شہبازشریف نیب کی حراست میں ہیں اس لئے وہ اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دے سکتے ۔ ہم اس معاملے پر لیگل نوٹس دینے سے پہلے پالیسی بیان ضرور دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں