حالات سنگین ہو گئے امریکہ کا سفارتخانہ بند کر دیا گیا ، 60سفارتکار بے دخل ، امریکی سفیر کو بلا کر دو ٹوک فیصلہ سنا دیا گیا

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس اور امریکا کے تعلقات کشیدگی کی انتہا کو پہنچ گئے ہیں ۔ روس نے سینٹ پیٹرس برگ میں واقعہ امریکی سفارتخانہ بند کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق روس نے سینٹ پیٹرس برگ میں واقع امریکہ کا سفارتخانہ بند کر دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی امریکا کے 60سفارتکاروں کو بھی بے دخل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس نے اپنے فیصلے سے امریکی سفیر کو آگاہ کر دیا ہے ۔ یا اقدام امریکہ کی جانب سے روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کے رد عمل کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ روس اور مغربی

دنیا کے مابین کشیدگی کی شروعات اس وقت ہوئیں جب روس نے برطانیہ میں اپنے ایک جاسوس کو اس کی بیٹی سمیت ایک زہریلی گیس کے ذریعے مبینہ طور پرقتل کردیا تھا ۔ جس کے بعد روس کے خلاف محاذ آرائی کا سلسلہ یورپ سے نکل کر امریکہ تک پھیل گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں