پاکستان کا وہ علاقہ جہاں اچانک دوبارہ سردیاں شروع ہو گئیں،،حیران کن رپورٹ

مری (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف ملک بھر میں دھوپ کی شدت اور گرم ہوائوں کی وجہ سے موسم گرما کا باقاعدہ آغا ز ہو چکا ہے تو دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں یکا یک بارش اور ٹھنڈی ہوائوں سے درجہ حرارت حیران کن حد تک گر گیا ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ہفتے کے روز میں مری میں تمام دن سورج اور بادل آنکھ مچولی کھیلتے رہے ۔ چھٹیوں کے باعث سیاحوں کی ایک بڑی تعداد بھی یہاں آ پہنچی اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتی رہی۔ ان دنوں مال

روڈ سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر بھی سیاحوں کا رش دیکھاجا رہا ہے۔ مری آنے والے سیاح اس جنت بے نظیر وادی میں
گزارے ہوئے اپنے حسین لمحات کو اپنے کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں