24گھنٹے کی سہولت ختم۔۔نادر ا پر شناختی کارڈز کی فراہمی کی ٹائمنگ کیا کر دی گئی؟؟تشویشناک خبر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کراچی میں نادرا کے درجنوں سوئفٹ اورایگز یکٹو رجسٹریشن مراکز بند ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھائی کروڑ کی ابادی والے شہر کراچی کے لئے صرف تین میگا سینٹرز کا قیام بالکل ناکافی ہیں نادرا انتظامیہ کے اقدامات سے عوام کی دشواریوں میں مزید

اضافہ ہورہا ہے نادرا کے 24 گھنٹے عوامی سہولت فراہم کرنے والے سینٹرز کو بھی12 گھنٹوں تک محدود کردیا گیا ہے نادرا عوام کو سہولیات میں اضافہ کرنے کے بجائے محدود کرررہاہے انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے قیام کامقصد عوام کو بنیادی حقوق دلواناہے نادرا اپنا قبلہ درست کرے ورنہ پاک سر زمین پارٹی اس پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں سے آئیشہریوں کیوفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ شناختی کارڈ بنوانے اور اس کے حصول کیلئے کراچی کے عوام کے ساتھ منظم طریقہ سے ناانصافی کی جارہی ہے اور انہیں قومی شناخت سے محروم رکھنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ شناختی کارڈ نہ ہونے اور معیاد پوری ہونے پر نئے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے تمام جدید ٹیکنالوجی اور وسائل ہونے کے باوجود بلاجواز تنگ کرنا کراچی کے شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی شناختی کارڈ ہر شہری کی بنیادی اور انتہائی اہم دستاویز ہے اور نادرا کی جانب سے شناختی

کارڈ کے حصول کو مذید دشوار بنانا شہریوں کیساتھ سراسر ظلم وزیادتی ہے۔انہوں نے عوام کو شناختی کارڈز سے محروم کر نا آئین اور قانون کی بھی خلاف ورزی ہے شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو اپنے حق رائے دہی سے محروم کرنا گھناونی سازش ہے اورایسے اقدامات صوبوں اور شہروں میں تقسیم، نفرت کی وجہ بنتے ہیں جس کو ملک دشمن طاقتیں اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہیں انہوں نے کہاکہ نادرا کے سوئفٹ اور ایگز یکٹو رجسٹریشن کے مراکز کراچی کے مختلف علاقوں میں بند کر دیئے گئے ہیں جن میں پاک کالونی،، تیموریہ،سولجر بازار، نارتھ کراچی، کیماڑی، اتحاد کمرشل، بلدیہ ٹاون اور سائیٹ شامل ہیں جس کی وجہ سے مقامی شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہاہے انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلی سندھ اور نادرا کے انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کیدرجنوں ایگزیکٹو رجسٹریشن مراکز کو فی الفور کھولا جائے اور عوام کو شناختی کارڈ کے حصول کے لئے اسانیاں پیدا کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں