پاکستان کا بڑا شہر وکیلوں کا میدان جنگ بن گیا۔۔ لاتیں، گھونسے ، مکے سب چل گیا۔۔ حیران کن وجہ سامنے آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایوان عدل میں وکلاء کے دوگروپوں کے درمیان بات تلخ کلامی سے لاتوں گھوسوں اور مکوں تک جا پہنچی۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کے ایوان عدل میں منظور گیلانی نامی وکیل کی اپنے ساتھی وکیل حسن علی سے نوک جھونک ہوئی، جس میں منظور گیلانی نے حسن علی کو جعلی وکیل ہونے کا طعنہ دیا۔جس پر ماحول اور کشیدہ ہوگیا۔معمولی تلخ کلامی پر وکلا ہاتھا پائی پر اتر آئے اور ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کر ڈالا، وکلا کی لڑائی سے ایوان عدل میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا، تاہم احاطہ عدالت میں موجود وکلا نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں