پی ٹی آئی نے رات گئے ’’ن لیگ ‘‘کی ایسی وکٹ گر ادی کہ پرویز خٹک سمیت پارٹی قیادت خوشی سے نہال ہو گئی، پارٹی میں جشن کا سماں

پشاور (نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی نے پشاور میں ن لیگ کی انتہائی اہم وکٹ گرا کر لیگی قیادت کی پریشانی میں اضافہ کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پشاورکے حلقہ 08سے منتخب رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ارباب محمد وسیم خان پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرارباب وسیم حیات کی پارٹی جوائن کرنے کی

تفصیلات شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے اکیلے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔ارباب وسیم نے پاکستان تحریک انصاف کوجوائن کرنے کا اعلان وزیر اعلی ہاوس میں کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پاکستان نہیں بلکہ مسلم لیگ پنجاب ہے جس نے گزشتہ پانچ سالوں ہمارے صوبے میں کوئی کام نہیں کیا۔

F

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں