ملکی تاریخ بدل گئی الیکشن 2018میں کون سا بیلٹ پیپر استعمال ہو رہا ہے؟؟؟ یورپی ملک سے کیا کچھ خریدا جا رہا ہے؟؟؟اہم خبر آگئی

اسلام آباد/لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ عام انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپر استعمال ہوں گے اوریہ ملکی تاریخ میں پہلا ہوگا کہ کسی بھی انتخاب میں واٹر مارک والے خصوصی بیلٹ پیپر استعمال کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018 کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور اس سلسلے میں خصوصی طور پر واٹر مارک بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی جائے گی، خصوصی واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ فرانس سے خریدا جائے گا، یہ خصوصی پیپر جون 2018میں پاکستان کو فراہم کردئیے جائیں گے جس کے بعد چھپائی کا عمل شروع ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی کے انتظامات کیلئے ایڈوانس رقم جاری کردی ہے ، بیلٹ پیپرز کی خریداری کیلئے 61 کروڑ 73 لاکھ

روپے پرنٹنگ پریس کو جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی پر کل 1 ارب 20 کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے جس میں سے پرنٹنگ پریس کارپوریشن کو 15 اور پوسٹل پرنٹنگ کو 11 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں