چیف جسٹس نے ایسا حکم دے ڈالا جس کا غریب عوام کو برسوں سے انتظار تھا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے موبائل فون کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کا از خود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے کارڈ چارجنگ پر ہونے والی کٹوتیوں کا از خود نوٹس جمعرات کے روز ڈی ٹی ایچ کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لیا ہے، چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا

کہ بتایا جائے موبائل فون کارڈ پر کون کون سے ٹیکس لاگو ہوتے ہیں، 100 روپے کا کارڈ چارج کرنے پر تقریبا 40 روپے کاٹ لئے جاتے ہیں، یہ کٹوتیاں کس قانون کے تحت کی جاتی ہیں۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ منگل کو کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں