گرمی سے پریشان روزہ داروں کیلئے ٹھنڈ ی ٹھنڈی خوشخبری

اسلام آباد ۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، ہزارہ، مالاکنڈ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ سندھ،، جنوبی/وسطی پنجاب،، ڈی آئی خان، سبی، مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم رہنے کا مکان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی سندھ،، مکران، سبی، سرگودھا ڈویژن میں موسم شدید گرم رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں