اب تک کی بڑی خبر سی پیک میں سابقہ حکومت نے کتنی کرپشن کی ۔۔۔ ؟ چائنہ نے عمران خان کو ثبوت پیش کردیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے خود وزیراعظم عمران خان کو دعوت دی تھی کہ سی پیک میں کرپشن ہے، اس گھپلے کو آپ خود دیکھیں، ہم بھی اس کے لیے تیار ہیں۔سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےان کاکہناتھاکہ ’’وزیراعظم عمران خان کو چین نے دعوت دی ہے کہ آپ بیجنگ آئیں اور اس

پورے گھپلے کو آ پ ذرا دیکھیں، صحافیوں سے ملاقات میں مجھے تو تاخیر سے بلایاگیا تھا اوراس کے پیچھے بھی ایک بدمعاشی تھی۔لیکن یہ چھوٹی بات ہے ، عمران خان نے صحافیوں کو بریف کیا ک چائنیز کہہ رہے ہیں کہ سی پیک کے اندر بڑا گھپلا اور اس میں بہت بڑی میگا کرپشن ہے ۔ چینیوں کا کہناتھاکہ ہم خود بھی بیزار تھے لیکن اب آپ چونکہ کرپشن کے خلاف ایک بیانیہ کے ساتھ آئے ہیں تو ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس کو ایک دفعہ نظر ثانی کرلیں، ہم بھی تیار ہیں ، قرض کیلئے انتہائی سخت شرائط ڈال دی گئی تھیں ۔ انہوں نے بہت اچھا پیکج دیا وہ پاکستانی کے ساتھ بڑی اچھی ڈیل کرنے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں